اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گولڈ مافیا کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع، فہرستیں تیار

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) گولڈ مافیا کیخلاف انٹیلی جینس ایجنسیزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ٹاسک فورس بنا دی گئی ہیں، ٹاسک فورس نے سونا سمگل کرنے والے مافیا اور سمگلرز کی لسٹیں تیار کرلی ہیں۔ اِس کے علاوہ گورنمنٹ نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا، جس کا فائدہ ہرعام شہری اور ملک کو ہوگا۔

سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہے، غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے علاوہ حکومت گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔

سونے کی تجارت کوریگولرائز کرنے اور اس میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے سونے کی خرید و فروخت کے لین دین کو ریکارڈ پر لانے اور مانیٹر کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ نظام تیار کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے