اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی 38 سے 27 فیصد پر آگئی، کچھ مسائل ہیں لیکن ہم گھبرا نہیں رہے: وزیر خزانہ

15 Sep 2023
15 Sep 2023

( لاہور نیوز) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، ہم ان مسائل سے گھبرا نہیں رہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آگئی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات، وزیر توانائی محمد علی اور وزیر خزانہ شمشاد اختر نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مختلف شعبوں میں بہتری آئی ہے، حکومتی اقدامات سے فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل ہو گی، فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل ہونے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ روپیہ کافی حد تک مستحکم ہو گیا ہے، یہ بڑی پازیٹو چیز ہے، انہوں نے کہا کہ مائیکرو اکنامکس انڈی کیٹرز معاشی بحالی کو ظاہر کر رہے ہیں، اقتصادی مشکلات ختم ہو رہی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو نہیں بڑھایا گیا، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے انہیں ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو ٹارگٹ طے پایا ہے اسے پورا کریں گے، ٹیکس ریونیو کے ٹارگٹ کو پاکستان کی خاطر پورا کرنا ہے، ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر اور آسان بنانے پر کام جاری ہے، مقامی انڈسٹری کو چلانے کے لیے درآمدات بھی بہت اہم ہیں۔

نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام سے روپے کی قدر میں بہتری آئی، کوئی بھی ملک برداشت نہیں کر سکتا کہ ان کی کرنسی کے ساتھ کھیلا جائے، ایکسچینج کمپنیوں کے نظام کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے، کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت دیں گے، ایس آئی ایف سی میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے