اپ ڈیٹس
  • 297.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مچھلی منڈی کی اندرون شہر سے منتقلی کا معاملہ تاحال جوں کا توں

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(لاہور نیوز) کبھی چائنہ سکیم تو کبھی سگیاں کا علاقہ، مچھلی منڈی کی اندورن شہر سے بیرون شہر منتقلی ضلعی انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گئی۔

مچھلی منڈی کی اندرون شہر سے منتقلی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکا، بھاٹی گیٹ سے مچھلی منڈی کی منتقلی پر بحث ہی مچھلی منڈی بن گئی، مچھلی منڈی کو چائنہ سکیم منتقل کرنے کا پروگرام قصہ پارینہ بن گیا، سگیاں منتقلی بارے ورکنگ پیپرز،انتظامیہ کا ہوم ورک اور سمری بھی بے سود، فش مارکیٹ کو کہاں شفٹ کیا جائے، ضلعی افسران کیلئے معاملہ ایک چیلنج بن گیا۔

ذرائع کے مطابق نئی پیشرفت میں سیکرٹری فشریز نے فش مارکیٹ کو کاہنہ ڈیفنس روڈ منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، کمشنر لاہور نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈی جی جنگلات کو مشاورت کیلئے بلا لیا ہے۔

قبل ازیں سیکرٹری بلدیات پنجاب نے انتظامیہ کی فش مارکیٹ چائنہ سکیم منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی، ایل ڈی اے کی اراضی پر مچھلی منڈی کی 119 آڑھتیں قائم کرنے کی استدعا کی گئی تھی، ایل ڈی اے نے محکمہ بلدیات کو اراضی دینے سے انکار کرتے ہوئے اسباب سے بھی آگاہ کر دیا۔

اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے کا مؤقف ہے کہ 47 ایکڑ اراضی کو فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے رکھا گیا ہے، چائنہ سکیم کی اراضی نیلام کرکے فنڈ ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے منصوبے پر لگایا جائے گا، ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیر کے لیے 5 ارب سے زائد کی رقم  درکار ہے، اس رقم کیلئے چائنہ سکیم اور دیگر اراضی نیلام کی جائے گی، چائنہ سکیم میں فش مارکیٹ بنانی ہے تو مارکیٹ ریٹ پر قیمت دی جائے۔

 ایل ڈی اے کی جانب سے اراضی فراہمی سے انکار پر سیکرٹری بلدیات نے انتظامیہ کو نئی جگہ پر مچھلی منڈی منتقل کرنے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ شہر سے مچھلی منڈی کی منتقلی ایک سنجیدہ معاملہ ہے، منڈی کی منتقلی کے نئے مقامات بارے نئی تجاویز سامنے آ رہی ہیں، فش مارکیٹ کی منتقلی کہاں ہو گی جلد ہی نشاندہی کرکے جواب دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے