اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا، آج بھی 10 پروازیں منسوخ

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا، آج بھی 10پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی 10 پروازوں کے شیڈول میں رد و بدل اور کئی تاخیر کا شکار ہیں، کراچی سے تربت آنے اور جانے والی دو پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے لیے اپ اینڈ ڈاؤن کی دو پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے اور واپس آنے کی پروازیں پی کے 368 اور 369 منسوخ کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی سے سکھر اور سکھر سے کراچی کی دو پروازیں پی کے 336 اور پی کے 337 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 اور فیصل آباد سے کراچی کے لیے پی کے 341 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 741 ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی کے 301 میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے اور لاہور سے ریاض کے لیے پی کے 725 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 605 مقررہ وقت سے 50 منٹ پہلے چلی گئی۔

اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے، اسلام آباد سے تربت کی پرواز پی کے 509 میں ایک ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ہو رہی ہے اور کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 میں دو گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 300 میں ڈھائی گھنٹے جبکہ ملتان سے القسیم کی پرواز پی کے 168 اور دبئی کے لیے پی کے 221 کی روانگی میں دو دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے