16 Sep 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.25 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 26.25 پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی فی کلو 16 روپے سستی ہوئی، زندہ مرغی کی قیمت 21 روپے کم ہوگئی اور انڈے فی درجن 9 روپے سستے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دال چنا کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، البتہ لہسن فی کلو 21 روپے اور ٹماٹر 5 روپے فی کلو مہنگے ہوگئے، پیاز 2 روپے اور آلو ایک روپے مہنگا ہوا۔
ایف بی ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دال مسور کی قیمت میں 11 روپے فی کلو، دال مونگ میں 5 روپے اور دال ماش میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، ڈبل روٹی، دودھ، دہی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔