اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران حکومت نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ستائے عوام پر تیسرا پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 17 روپے 34 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے ہو گئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

یاد رہے کہ 31 اگست کو پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے