اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس

20 Apr 2023
20 Apr 2023

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں زیرالتواء پنشن کیسز، انکوائریز اور محکموں میں ترقی کیلئے خالی آسامیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکرٹری نے محکموں کو ملازمین کی ترقیوں اور پنشن کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقیوں اور پنشن کے اجراء میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، سرکاری ملازمین کو انکا حق فراہم کرنا محکموں کی ذمہ داری ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ زیرالتوا پنشن،انکوئری کیسزکو جلداز جلد نمٹایا جائے، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز محکمانہ ترقیوں کیلئے قائم کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں۔

اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورتمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے