اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) حکومتِ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ہالز اور مارکیز میں تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی، تاہم ان کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہو گی۔

زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون استعمال کرنے کی اجازت ضلعی سطح پر قائم سیف ڈرون یوزیج کمیٹی کی تحریری منظوری سے مشروط ہو گی، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ترجمان کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان اور املاک کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے