اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہری کو تھپڑ مارنےوالا سب انسپکٹر گرفتار اور معطل، مریم نواز کا ٹویٹ

26 Oct 2026
26 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہوٹل میں چیکنگ کے دوران شہری کو تھپڑ مارنے کے الزام میں سب انسپکٹر اویس ارشد کے خلاف فوجداری اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی۔

مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سب انسپکٹر اویس ارشد ہوٹل میں تصدیقی عمل کے لیے موجود تھا، جہاں شہری کو تھپٹر مارنے کا الزام سامنے آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق سب انسپکٹر اویس ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کے بعد ملازمت سے بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سب انسپکٹر  کے خلاف فوری طور پر فوجداری اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور محکمانہ تادیبی کارروائی کے لیے چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی روک تھام کے لیے سخت احتساب یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کی عزت، وقار اور حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے