اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپ دی، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں گلی محلے میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے عوامی کمیٹی قائم ہو گی، ہر تحصیل میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کی مرمت وبحالی کے لئے کیلئے موبائل مینٹیننس یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واٹر فلٹریشن پلانٹ موبائل ورکشاپ میں پلمبر اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف متعین ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ کی منظوری بھی دی، لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ کے تحت چکوال، راجن پور اور راولپنڈی کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پانی مہیا کیا جائے گا، چکوال میں 256 کلومیٹر اور راجن پور میں 1780 کلومیٹر تک واٹر سپلائی پراجیکٹ ترجیحاً بنے گا۔

مریم نواز شریف کو پنجاب کے چار اضلاع میں جاری واٹر بوٹلنگ پلانٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں 10 ہزار، انیس لٹر پانی کی بوتلیں روزانہ پروڈکشن ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ کے تحت مختصر عرصے میں 48 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں، سی ایم واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ سے 75 ہزار سے زائد انیس لٹر کی بوتلیں گھروں میں پہنچائی گئیں۔

مریم نواز  نے کہا کہ صاف پانی عوام کا حق ہے اور ہر فرد کو صاف پانی ضرور ملے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ گھروں تک صاف پانی پہنچانے کا شرف ملنے پر شکر بجا لاتے ہیں، چکوال، راجن پور اور پنڈی کے بعد دیگر علاقوں میں بھی واٹر سپلائی سکیمیں لائیں گے، اب کسی کو میلوں دور سے پینے کیلئے پانی لانے کی مشقت نہیں کرنی پڑے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے