اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں شور شرابا، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی

26 Oct 2026
26 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے 54 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، تاہم اپوزیشن کی نعرے بازی اور کورم کی نشاندہی کے بعد سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک، نعتِ رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہوا۔ اپوزیشن ارکان  نے ایوان میں داخل ہوتے ہی ’’گورنر راج نامنظور‘‘ اور ’’ایمرجنسی نامنظور‘‘ کے نعرے لگائے۔

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد نے قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا لیکن فارم 47 کی حکومت نے ملک کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

اُنہوں  نے مہنگائی، غربت، بے روزگاری، ڈالر، پیٹرول، آٹے، بجلی، یوریا اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہر موقع پر عوام کی آواز اٹھائی اور ماورائے عدالت قتل سمیت مختلف مسائل اسمبلی میں اجاگر کیے، انہوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بھی سوالات اٹھائے جبکہ ایوان میں وزرا کی تعداد پر بھی تنقید کی۔

 

 

 

چیف وہپ رانا محمد ارشد کی گفتگو کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا کیا، اس موقع پر معین ریاض قریشی نے کہا کہ سپیکر کا کام صرف ارکان کی گنتی پوری کرنا رہ گیا ہے۔

رانا محمد ارشد کی گفتگو کے دوران اپوزیشن رکن شعیب امیر  نے کورم کی نشاندہی کر دی تاہم حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جس پر سپیکر  نے اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے