24 Oct 2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا حنا جاوید قتل کیس پر اہم بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں، ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج میں گھریلو ملازم کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حنا جاوید قتل کیس کی پیش رفت اور تفتیشی عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہوں۔
مریم نواز کے مطابق ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج سے اشارے ملے ہیں کہ حنا جاوید کو مبینہ طور پر گھریلو ملازم نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں، تفتیش مکمل ہونے تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکتا۔
