اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب انتخابات: پی ٹی آئی نے انتخابی ٹکٹوں کا ریویو مکمل کر لیا

19 Apr 2023
19 Apr 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا ریویو مکمل کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انتخابی ٹکٹوں کا ریویو مکمل کرلیا ہے، تحریک انصاف کا پنجاب کے براہ راست الیکشن کے 297 حلقوں میں سے 287 پر پارٹی ٹکٹس کا کام مکمل ہو چکا ہے، دس سیٹوں پر اتحادی جماعتوں اورشخصیات کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دو سیٹیں مجلس وحدت المسلمین کو دی جائیں گی ، تین پرمختلف شخصیات کےساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوگی جبکہ پانچ سیٹوں پر ابھی ٹکٹوں کے حوالےسے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، تحریک انصاف کو آج سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے،  پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے تناظر میں ٹکٹوں کا اجرا کرے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی نے 287 ٹکٹوں کے اجرا کے لئے پارٹی امیدواروں بارے مشاورت مکمل کرلی ہے ، گزشتہ رات ساوتھ پنجاب اور ویسٹ پنجاب کی ٹکٹوں بارے فیصلے کیے گئے ،سنٹرل پنجاب اور نارتھ پنجاب میں امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے جاچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے