اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کا پرویز الہٰی کی آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کا مطالبہ

17 Feb 2023
17 Feb 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چودھری پرویز الہیٰ کی جسٹس مظاہر نقوی سے متعلق آڈیو لیکس بڑا سنگین معاملہ ہے، انہی کرداروں کی وجہ سے آج پاکستان اس مقام پر پہنچا ہے، ان لوگوں کی وجہ سے پاکستان لڑھک رہا ہے اور سر کے بل گر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا بھرپور نوٹس لیا جانا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل کو یہ کیس ضرور بھیجا جانا چاہیے، اگر ان کا نام سپریم جوڈیشل نہیں بھیجنا تو میرا نام بھیج دیں، اتنے الزامات مجھ پر لگائے ہیں ایک اور الزام لگ گیا تو کیا ہو جائے گا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرے 4 سالہ دور حکومت کا موازنہ عمران خان کے 4 سالوں کے ساتھ کیا جانا چاہیے، گینگ آف فائیو کو بھی معافی نہیں ملنی چاہیے، ہم پاکستان کی بہتری کیلئے ڈٹے رہیں گے، ہم پیچھے ہٹ گئے تو پھر کون خبر لے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے