اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید تعطیلات کے بعد واسا نے پانی فراہمی کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

30 May 2026
30 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد شہر لاہور میں پانی کی فراہمی کیلئے واسا نے نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔

نئے شیڈول کے مطابق شہریوں کو روزانہ تین مختلف اوقات میں پانی فراہم کیا جائے گا، واسا حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی کا پہلا دورانیہ صبح 5 بجے سے 9 بجے تک ہو گا، جبکہ دوسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، تیسری اور آخری شفٹ کے دوران شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں واسا کے 600 سے زائد ٹیوب ویلز کے ذریعے مجموعی طور پر روزانہ 9 گھنٹے پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ شہریوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور اس قیمتی وسائل کے ضیاع سے گریز کریں تاکہ تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے