اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منیٰ میں رمیِ جمرات، طوافِ زیارت کا آج آخری دن

29 May 2026
29 May 2026

(لاہور نیوز) منیٰ میں ایامِ حج کے 5 ویں روز بھی حجاج کرام تینوں جمروں کی رمی کر رہے ہیں۔

حج کے اہم مناسک کی ادائیگی کے دوران لاکھوں عازمین عبادات میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے رہنمائی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اکثر حجاج کرام 12 ذی الحجہ کی رمی مکمل کرنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہو جائیں گے، جبکہ بعض حجاج کل 13 ذی الحجہ کی اختیاری رمی ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ جائیں گے۔

حجاج کرام کو ان کی رہائش گاہوں تک محفوظ واپسی کیلئے ناظمین کی نگرانی میں روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ رش اور گمشدگی جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔

حج کے تیسرے فرض طوافِ زیارت کی ادائیگی کا آج آخری دن ہے، جس کے باعث مسجد الحرام میں زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے خدام الحجاج کو منیٰ کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ حجاج کی رہنمائی اور مدد یقینی بنائی جا سکے، بزرگ اور کمزور حجاج کی سہولت کیلئے وہیل چیئر ٹیمیں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے