اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اوول کے ہیرو فضل محمود کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

30 May 2026
30 May 2026

(لاہور نیوز) اوول کے ہیرو فضل محمود کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے، فضل محمود نے پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ نیشن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

گورا رنگ، درازقامت، سلیقے سے جمی ہوئی زلفیں اور سیاہ پلکوں کے عقب سے جھانکتی ہوئی نیلی آنکھوں والے فضل محمود 18 فروری 1920ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، متحدہ ہندوستان میں رنجی ٹرافی میں حصہ لے کر فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا۔

1946ء کے دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے پر بہت دلبرداشتہ ہوئے، اس زمانے میں قائداعظم اسلامیہ کالج لاہور آئے تو فضل محمود سے ان کا تعارف ہوا، قائداعظم ان کی کرکٹ کی کارکردگی سن کر بہت خوش ہوئے اور کہا ’’کیپ اٹ اپ ینگ مین۔‘‘

فضل محمود اپنی بائیو گرافی میں ان الفاظ کو زندگی کا سب سے بڑا انعام تصور کرتے ہیں، فضل محمود نے قیام پاکستان کے بعد 16 اکتوبر 1952ء میں بھارت کے خلاف اپنا کیریئر شروع کیا۔

1954ء میں انگلستان کے دورے پر ملکہ برطانیہ بھی فضل محمود کی آنکھوں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور کہا آپ کی آنکھیں کتنی نیلی ہیں، فضل محمود نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں 99 رنز کے عوض 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی یادگار فتح دلائی۔

1955ء میں انہیں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا، انہوں  نے اگست 1962ء میں انگلستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر کرکٹ کو الوداع کہا۔

فضل محمود نے1947ء میں محکمہ پولیس میں بطور انسپکٹر ملازمت اختیار کی، 1976ء میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بن گئے، فضل محمود کی اعلیٰ کارکردگی پر حکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔

وہ 30 مئی 2005ء کو خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے انتقال کے بعد اکتوبر 2021ء کو پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ان کا نام ایک شفاف ووٹنگ کے ذریعے ہال آف دی فیم لسٹ میں شامل کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے