اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا اعلان

29 May 2026
29 May 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور موٹرسائیکل پر تین سوار افراد کے خلاف آج خصوصی جنرل ہولڈ اپ کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف صرف چالان ہی نہیں بلکہ ان کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کر دی جائے گی، عیدالاضحیٰ کے پہلے دو ایام کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے وارننگز دی جاتی رہیں، تاہم آج سے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے، محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے موٹرسائیکل پر تین سوار افراد کے خلاف بھی کارروائی ہو گی جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں بھی ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کھلے رکھے گئے ہیں، شہر کے تمام لائسنس دفاتر آج بھی معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں تاکہ شہری بروقت اپنے لائسنس بنوا سکیں یا تجدید کرا سکیں، لرنر پرمٹ یا ایکسپائر لائسنس پر گاڑی چلانے والوں کو پانچ ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکل چلانے والوں کو دو ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو لرنر پرمٹ، نقل اور رینول لائسنس کی آن لائن سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے، اس مقصد کیلئے شہر بھر میں 11 ٹیسٹنگ سینٹرز، 2 موبائل لائسنسنگ وینز اور 20 فسیلی ٹیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، تمام سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے