30 May 2026
(ویب ڈیسک) حاجیوں کی وطن واپسی کیلئے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل سے ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق حج آپریشن کے پہلے روز 22 پروازوں کےذریعے 5237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے، پہلی حج پرواز جدہ سے 391 حاجیوں کو لے کر یکم جون کی صبح سیالکوٹ پہنچے گی۔
یکم جون کو پانچ پروازیں اسلام آباد، چار کراچی اور چار ہی لاہور پہنچیں گی، جبکہ ملتان اور سیالکوٹ میں تین، تین پروازیں اتریں گی، فیصل آباد میں دو اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز کی آمد متوقع ہے۔
حج بعد از آپریشن کے دوران سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی حجاج کرام کو مجموعی طور پر 471 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، اس آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لیں گی۔
شیڈول کےمطابق حجاج کرام کی واپسی کا یہ مرحلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔
