اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست

30 May 2026
30 May 2026

(لاہورنیوز)پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا 61 اور میتھیو شارٹ 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلوی الیکس کیری نے 19 ، کپتان جوش انگلس نے 13 ، نیتھن ایلس نے 8 اور اولیور پیک نے 7 رنز بنائے، آسٹریلیا کے 3 کھلاڑی کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201رنز کا ہدف42.3اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69اور محمد غازی غوری 65رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 28اور معاذ صداقت نے 8رنز بنائے۔

خیال رہے دوسری جانب پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

یاد رہے سیریز کا دوسرا میچ 2جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے