اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید کا تیسرا روز: سیر سپاٹے اور دعوتوں کے اہتمام

29 May 2026
29 May 2026

(لاہور نیوز) ملک میں عید الاضحیٰ کا تیسرا اور آخری روز ہے، مختلف شہروں میں قربانی کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے سیرو تفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا بھی پلان تیار کر لیا۔

عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کی جا رہی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ملنے ملانے اور دعوتوں کا اہتمام کیا گیا، مہمانوں کی بریانی، کباب، تکہ بوٹی، قورمہ اور مٹن کڑاہی سے خاطر تواضع کی جائے گی۔

دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کیلئے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہیں۔

جن افراد نے پہلے اور دوسرے دن قربانی کا فریضّہ سر انجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور مزیدار کھابوں کے بعد بچوں کے ساتھ بڑے بھی آج سیر و تفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے