اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عیدالاضحیٰ پر 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان، کھالوں کی مالیت 8.67 ارب روپے

30 May 2026
30 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ پر مجموعی طور پر 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کئے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

گزشتہ سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانور قربان کئے گئے تھے، جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 74 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی، جس سے قربانی کے رجحان اور مویشی منڈیوں کی سرگرمیوں میں اضافے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق قربان کئے گئے جانوروں میں 27 لاکھ 50 ہزار گائیں اور بیل، 42 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 25 ہزار اونٹ شامل ہیں، بکرے قربانی کیلئے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے جانور رہے جبکہ گائے اور بیل کی قربانی کا تناسب بھی نمایاں رہا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کھالوں کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھنے میں آیا، گائے اور بیل کی کھال کی اوسط قیمت 2200 روپے رہی، جبکہ بکرے کی کھال 600 روپے، بھیڑ کی کھال 100 روپے اور اونٹ کی کھال تقریباً 2000 روپے میں فروخت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران جمع ہونے والی کھالوں کی مجموعی مالیت تقریباً 8 ارب 67 کروڑ روپے رہی، جو چمڑے کی صنعت کیلئے ایک اہم معاشی سرگرمی سمجھی جاتی ہے، کھالیں پاکستان کی لیدر انڈسٹری کیلئے بنیادی خام مال کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی خرید و فروخت سے وابستہ کاروباری سرگرمیاں ہزاروں افراد کے روزگار کا ذریعہ بنتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے