اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا، پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

30 May 2026
30 May 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمت گر رہی ہے، لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت 250 روپے فی لٹر پٹرول کی سطح کو بحال کرے، 250 روپے دو سال کیلئے زیادہ سے زیادہ قیمت ڈکلیئر کر دے تو معیشت میں تیزی اور آمدن کے اہداف پورے ہونے لگیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کیلئے پٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکہ بھی ہے اور معیشت کی بربادی کا سامان بھی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے