اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آزاد کشمیر کا صدر اور وزیراعظم پی ٹی آئی سے ہی ہوگا: گورنر پنجاب

28 Jun 2021
28 Jun 2021

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مخالفین کی گلگت بلتستان انتخابات جیسی شکست مقدر ہوگی، انشاء اللہ آزاد کشمیر کا صدر اور وزیر اعظم پاکستان تحر یک انصاف سے ہی ہوگا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے تحریک انصاف کے شوکت بسراء نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہی کشمیریوں کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کے بھی سفیر ہیں، اپوزیشن جتنی مر ضی رکاوٹیں ڈال لیں اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینگے، عوام ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کیساتھ نہیں، حکومتی بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں 1.5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے، پاکستان معاشی سمیت ہر شعبے میں کامیابی سے دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے