اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرعوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو تمام بسوں اور بس سٹینڈز کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ ہر بس اور بس سٹینڈ پر کرایہ نامہ واضح طور پر آویزاں کیا جائے تاکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جا سکے۔ انہوں نے اوورچارجنگ میں ملوث بسوں کے روٹ پرمٹ اور بس سٹینڈز کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

مریم نواز شریف نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کرنے اور مسافروں کی اوورلوڈنگ پر مکمل پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ بس اسٹینڈز پر مسافروں کے لیے ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لیے 1071 ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، جہاں شہری اوورچارجنگ سے متعلق شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے