اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر کی 222 مویشی منڈیوں میں رش، پولیس ہائی الرٹ

26 May 2026
26 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ قریب آنے پر صوبہ کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کے رش کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر کی 222 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ لاہور کی 6 مویشی منڈیوں کیلئے 600 پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا ہے کہ بیوپاریوں اور خریدار شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ کے مقرر کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہ دی جائے اور غیر قانونی مویشی منڈیوں و سیل پوائنٹس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے نوسربازوں، جیب تراشوں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے جبکہ پٹرولنگ ٹیموں کو مویشی منڈیوں کے اطراف مؤثر گشت یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے