اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عیدالاضحی: ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، خواجہ سلمان رفیق

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تمام ہسپتالوں کو انفیکشن کنٹرول کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

عیدالاضحی کے موقع پر سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

اجلاس میں تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کی شرکت کی۔ عیدالاضحی کے موقع پر ہسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ، پیرا میڈیکل، سپورٹ سٹاف اور میڈیکل افسران کے ڈیوٹی روسٹرز کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

عیدالاضحی کے موقع پر مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہسپتال کی ایمرجنسیز، انڈور، آپریشن تھیٹرز اور فارمیسیز میں ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹرز جاری کر دیئے گئے۔ 

اجلاس میں ہسپتالوں کو انفیکشن کنٹرول کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی،ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی، آئی وی فلیوڈز، ویکسینز، سرجری و نان سرجیکل ڈسپوزیبلز، میڈیکل گیسز و دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت  کی گئی۔

ہسپتالوں کو تمام بلڈ گروپس کے بلڈ بیگز کی فراہمی و ڈونرز کی اپ ڈیٹڈ فہرستیں یقینی بنانے اور ہسپتالوں کو ایمرجنسی کی صورت میں بستروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت  بھی جاری کی گئیں۔

اجلاس میں ہسپتالوں کو جنریٹرز اور بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ہسپتالوں کو بائیو میڈیکل سامان، ایکسرے مشینیں، الٹراساؤنڈ، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کو فعال رکھنے کی ہدایت  کی گئی۔

اس کے علاوہہسپتالوں کو آپریشن تھیٹرز کو مکمل فعال رکھنے اور ہسپتالوں کو ایمبولینسز کو فعال رکھنے اور مریضوں کی شفٹنگ کیلئے 1122 سے مکمل کوارڈی نیشن میں رہنے کی ہدایت  بھی جاری کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے