اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں عالمی کامیابی حاصل کر لی

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ’ڈیجیٹل پنجاب‘ کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں عالمی کامیابی کامیاب ملی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو اے آئی مینجمنٹ سسٹم میں پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر سرٹیفائڈ ادارہ قرار دے دیا گیا جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ISO/IEC 42001:2023 آرٹیفیشل انٹیلیجنس مینجمنٹ سسٹم سرٹیفکیشن حاصل کر لی، سیف سٹی جنوبی ایشیا سمیت دنیا کے چند نمایاں پبلک سیکٹر اداروں میں شامل ہو گئی جنہوں نے یہ عالمی سنگِ میل حاصل کیا۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹی نے بیرونی کمپنیوں پر انحصار کے بجائے اپنا مکمل ان ہاؤس آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم تیار کیا، 12 ان ہاؤس تیار کردہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز عالمی اے آئی لائف سائیکل معیار پر پورا اتر گئے۔

سیف سٹی کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز کے ڈویلپر، انٹیگریٹر اور مؤثر استعمال میں عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا، کے اے آئی سسٹمز صوبہ بھر میں 24 ہزار سے زائد کیمروں کے نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔

عالمی ادارے ایس جی ایس کے بین الاقوامی ماہرین نے متعدد مرتبہ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز، آپریشنل یونٹس اور اے آئی انفراسٹرکچر کا تفصیلی آڈٹ کیا، بین الاقوامی ماہرین نے آڈٹ کے دوران سیف سٹی کے اے آئی سسٹمز، گورننس اور آپریشنل میکنزم کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے