اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حادثات کی روک تھام کیلئے ڈرائیورز کی تربیت کا بڑا فیصلہ

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی تربیت کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پی ایس وی ڈرائیورز کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن کا مقصد ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بس اسٹینڈز، ٹرانسپورٹ اور رکشہ یونینز سے رابطہ کر کے ڈرائیورز کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائیں، جبکہ ہر ضلع میں مرکزی مقام پر اجتماعی تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔

تربیتی سیشنز میں حادثات کی وجوہات، احتیاطی تدابیر، اوور سپیڈنگ اور خطرناک اوورٹیکنگ کے نقصانات، طویل سفر کے دوران تھکاوٹ اور نیند کی کمی سے پیش آنے والے حادثات سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ مراسلے میں تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تربیتی سیشنز کی ذاتی نگرانی کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سیکھ کر گاڑی چلانے کے عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے