اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منشیات کے خلاف دو روزہ کمیونٹی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں 8 دسمبر سے منشیات کے خلاف دو روزہ کمیونٹی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وائس چیئرمین ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب سید محسن نے قونصل جنرل سری لنکا یاسین جویا سے ملاقات کی، جس میں منشیات کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی تعاون بڑھانے اور پاکستان و سری لنکا کے متعلقہ اداروں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران منشیات کے تدارک، بحالی اور نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب سید محسن نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، اسی سلسلے میں 8 دسمبر سے لاہور میں منشیات کے خلاف دو روزہ کمیونٹی آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات شہریوں کو منشیات کے نقصانات، ان سے بچاؤ اور روک تھام کے طریقوں سے آگاہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے قابلِ تحسین اقدامات کر رہی ہیں، منشیات کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت بھی ضروری ہے۔

قونصل جنرل سری لنکا یاسین جویا نے کہا کہ منشیات کے تدارک، بحالی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنایا جائے گا، سری لنکا کے تجربات اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار سے استفادہ کرتے ہوئے منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے اختتام پر منشیات سے پاک معاشرے کے قیام اور نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ملاقات میں ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ابرار احمد سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے