اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلاول پی ٹی آئی سے ہاتھ بڑھانا چاہتے تو خیبرپختونخوا سے گورنر فارغ کریں: شیخ وقاص اکرم

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تو پہلے خیبرپختونخوا سے گورنر فارغ کریں۔

 

پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھابلاول بھٹو ایک طرف وزیراعظم کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو دوسری طرف بانی پی ٹی آئی سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو واقعی ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے گورنر کو خیبرپختونخوا سے فارغ کریں اور اپنی نشستیں سرنڈر کریں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسد قیصر مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو کی جانب سے ایک طرف وزیراعظم کو مضبوط کرنے اور دوسری طرف بانی پی ٹی آئی سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی بات کی جا رہی ہے۔

شیخ وقاص اکرم  نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بانی پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر بنانے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے، خیبرپختونخوا سے اپنے گورنر کو فارغ کریں اور نشستیں سرنڈر کریں۔

سہیل آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بارے میں ابھی کوئی کنفرم خبر نہیں ہے، انہیں عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جا رہا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے