اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گنگا رام ہسپتال سیوریج لائن سے لاش برآمدگی، سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) گنگا رام ہسپتال کی سیوریج لائن سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 پولیس کے مطابق 27 سالہ شہری انعام اللہ کے ہسپتال کے ویسٹ مٹیریل کی ڈمپنگ سائٹ میں گرنے کی کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، جاں بحق ہونے والا انعام اللہ گنگا رام ہسپتال کی کینٹین کا ملازم تھا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت ہسپتال کے ویسٹ مٹیریل کی ڈمپنگ سائٹ میں گرنے سے ہوئی۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں انعام اللہ کو موبائل فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اچانک وہ ہسپتال کے ویسٹ مٹیریل کی ڈمپنگ سائٹ میں گرتا دکھائی دیتا ہے۔

پولیس کے مطابق انعام اللہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات اور حالات کی مکمل چھان بین کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے