اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ

26 Nov 2026
26 Nov 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے خلع اور تشدد کی بنیاد پر تنسیخِ نکاح سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ شوہر کی جانب سے بیوی کو جسمانی، ذہنی یا جذباتی تشدد کا نشانہ بنانا ظلم کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ ظلم اور تشدد کی بنیاد پر شادی ختم ہونے کی صورت میں خاتون حق مہر سے محروم نہیں ہوگی، جبکہ شوہر کو بیوی کو 5 لاکھ روپے خصوصی ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے خاتون مریم ظفر کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے ماتحت عدالتوں کے خلع کی بنیاد پر تنسیخِ نکاح کے فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے شوہر کے ذہنی اور جسمانی تشدد کی بنیاد پر نکاح ختم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ظلم اور تشدد کا تصور صرف جسمانی تشدد تک محدود نہیں بلکہ ذہنی اور جذباتی اذیت بھی اس میں شامل ہے، ذہنی اذیت دینا، تضحیک کرنا، توہین آمیز رویہ اختیار کرنا اور مسلسل نظرانداز کرنا بھی ظلم کے زمرے میں آتا ہے، ازدواجی زندگی میں اعتماد، احترام اور باہمی عزت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق خاتون نے عدالت کو بتایا کہ شادی کے دو سال بعد بھی اولاد نہ ہونے پر اسے مسلسل طعنے دیے جاتے رہے، میاں بیوی نے رضاکارانہ طور پر طبی معائنے کروائے، جن کی رپورٹس میں شوہر میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعلق نقص سامنے آیا، خاتون نے شوہر کو علاج کروانے کا مشورہ بھی دیا، تاہم وہ طبی طور پر ان فٹ رہا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ماتحت عدالتوں نے خاتون کے بیان، گواہوں اور میڈیکل رپورٹس کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا، جبکہ خاتون نے شواہد کے ذریعے شوہر کی جانب سے جسمانی اور ذہنی تشدد کو ثابت کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں خاتون کو نکاح نامے میں طے شدہ حق مہر وصول کرنے کا حق دار قرار دیتے ہوئے شوہر کو 5 لاکھ روپے خصوصی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

فیصلے کے مطابق خاتون 2020 سے اپنے حق مہر، جہیز اور تنسیخِ نکاح سمیت قانونی حقوق کے حصول کے لیے مقدمہ لڑ رہی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ ازدواجی رشتے میں ذہنی اور جذباتی تشدد کو بھی قانونی طور پر ظلم تصور کیا جا سکتا ہے اور ایسی بنیاد پر نکاح ختم ہونے کی صورت میں خاتون اپنے طے شدہ حق مہر کی حق دار رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے