اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(لاہور نیوز) بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں ٹیم کی 6 نیشن ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت متوقع ہے۔ مجوزہ دورے سے پاکستان اور بیلجیم کے درمیان کھیلوں کے فروغ اور باہمی روابط کے نئے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

 

بیلجیم ماسٹرز ہاکی ٹیم کے آرگنائزر مارٹن فلپس نے پاکستانی نژاد یورپیئن چیمپئن ہاکی کوچ اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر نعیم خان سے اہم ملاقات کی، جس میں دورۂ پاکستان، ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نعیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کھیلوں کے ذریعے پاکستان اور بیلجیم کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے، انہیں بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم کے ساتھ اہم ذمہ داری سونپنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

رائل ریپڈ فلیندرز بیلجیم کے منیجر اور ہاکی کوچ نعیم خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا بھر میں اپنے ملک کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ دوسرے ممالک میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورتی، مہمان نوازی اور کھیلوں کے شاندار ماضی کو متعارف کروا کر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں، منتظمین اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ ایسے دوروں سے نہ صرف پاکستان کا سافٹ امیج بہتر ہوتا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور دوستانہ تعلقات کی نئی راہیں بھی کھلتی ہیں۔

نعیم خان کے مطابق بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم کا دورۂ پاکستان محض کھیلوں کی سرگرمی نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد اور عوامی روابط مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے ہاکی کو بچوں کی صحت اور جسمانی نشوونما کے لیے بھی مفید کھیل قرار دیتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہاکی کو اپنائیں اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان اور بیلجیم کا نام روشن کریں۔

نعیم خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ہاکی کے شاندار ماضی کو دوبارہ زندہ کرنے اور قومی کھیل کو عالمی سطح پر اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پاکستانی حلقوں نے مجوزہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں، ثقافت اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے