اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل جونیئر اینڈ گرلز سکواش چیمپئن شپ :عبداللہ، دامیہ خان نے ٹائٹل جیت لیا

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(ویب ڈیسک) نیشنل جونیئر اینڈ گرلز سکواش چیمپئن شپ کے چاروں کیٹیگریز کے دلچسپ فائنل مقابلوں کے بعد عبید اللّٰہ اور دامیہ خان نے بالترتیب بوائز انڈر 19 اور ویمنز کے ٹائٹل اپنے نام کر لئے،

بوائز انڈر15 میں سندھ کے راحیل وکٹر اور انڈر11 میں سندھ کے ایم بن نسیم چیمپئن بن گئے۔

مبین جمانی نے فاتح میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر سکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سندھ سکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد، سی ای او خیرپور شوگر ملز فراز مبین جمانی، آصف بروہی، سندھ سکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان، ایم نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

سندھ سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور خیرپور شوگر ملز کے تعاون سے وینس جہانگیر خان سکواش اکیڈمی کراچی میں ختم ہونے والی 8 لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ تمام چاروں کیٹیگریز کے فائنلز کھیلے گئے۔

بوائز انڈر19 کے فائنل میں کے پی کے عبید اللّٰہ نے نمبر دو سیڈ سندھ کے عدنان زمان کو 1-3 سے، ویمنز کے فائنل میں سندھ کی دامیہ خان نے سندھ ہی کی ویشنوی کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے زیر کیا۔

بوائز انڈر15 کے فائنل میں سندھ کے راحیل وکٹر نے ٹاپ سیڈ کے پی کے فواد خان کو شکست دی، بوائز انڈر11 کے فائنل میں سندھ کے ایم بن نسیم نے سندھ کے ہی محمد ابان کو زیر کیا، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے