23 Nov 2026
(لاہور نیوز) پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے کہا ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا۔
پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے کہا کہ معاذ صداقت، حسن نواز اور شامل حسین نے اچھی بیٹنگ کی، بیٹنگ کرتے وقت ذہن میں تھا 300 سے زائد رنز بنانے ہیں، بولرز نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے گروپ بی کے اہم مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کی ٹیم کو 48 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔
314رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 265 رنز بنا سکی تھی، بھارت کی جانب سے تلک ورما اور ابھیشیک شرما 70 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، شہباز احمد نے 56 اور سوریا ونشی نے 11 رنز بنائے تھے۔
