اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کل راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کریں گی، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح متوقع

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کریں گی، جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ طلبہ، پارٹی رہنماؤں، تاجروں اور شہریوں سے خطاب بھی کریں گی۔

دورے کا آغاز بارانی زرعی یونیورسٹی سے ہو گا، جہاں مریم نواز طلبہ و طالبات اور پارٹی رہنماؤں سے خطاب کریں گی، یونیورسٹی سے وہ قافلے کی صورت میں رحمان آباد پہنچیں گی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

رحمان آباد سے وزیراعلیٰ کمرشل مارکیٹ جائیں گی اور وہاں واکنگ اسٹریٹ منصوبے کا افتتاح کریں گی، اس کے بعد وہ سیدپور روڈ پہنچیں گی، جہاں سڑک کی کشادگی اور نئی پائپ لائن کے منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔

مریم نواز سیدپور روڈ سے بنی چوک پہنچیں گی، جہاں ان کا استقبال کیا جائے گا۔ بعد ازاں وہ جامع مسجد روڈ جائیں گی، جہاں بھی ان کے استقبال کا اہتمام کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جامع مسجد روڈ پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔

دورے کے آخری مرحلے میں مریم نواز قافلے کے ہمراہ راجہ بازار پہنچیں گی، جہاں واکنگ اسٹریٹ اور بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تاجر برادری اور عام شہریوں سے خطاب کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورے کے دوران تقریباً 4 سے 5 گھنٹے راولپنڈی میں گزاریں گی، جبکہ ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے