اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کے سلسلے میں روانگی کی تقریب میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

 

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی سٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہو گا، جو پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

اُنہوں نے کہا خلائی مشن کے لیے دو پاکستانی خلا نوردوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ حتمی خلا نورد کا انتخاب پرواز سے قبل کیا جائے گا، وفاقی وزیر کل دونوں تربیت یافتہ خلا نوردوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

دوسری جانب احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز پاک چین فولادی دوستی کی ایک نئی علامت بنے گی، یہ پاکستان کی ایسی تاریخی اُڑان ہے جو ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو خلا تک لے جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے