اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں ون ڈش قانون کی خلاف ورزی پر 3 نجی مارکیوں کو جرمانے

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر بھر میں شادی ہالز اور نجی مارکیوں کی انسپیکشنز کیں۔

کارروائی کے دوران تحصیل کینٹ اور شالیمار میں تین نجی مارکیوں میں ون ڈش قانون کی خلاف ورزی سامنے آنے پر تینوں مقامات کے خلاف پی ایس آئی ڈی کے ذریعے آن لائن جرمانے عائد کر دیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سرویلینس کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں پی ایس آئی ڈی کے ذریعے جرمانے عائد کئے جائیں، آن لائن جرمانوں کی بروقت وصولی اور تصدیق بھی یقینی بنائی جائے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا تھا کہ شادی تقریبات میں ایک ڈش کے علاوہ اضافی پکوان پیش کرنے کی اجازت نہیں، مارکی اور میرج ہال مالکان ون ڈش قانون کی مکمل پابندی کریں، شادی ہالز میں ون ڈش قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون شکنی کرنے والے میرج ہالز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس آئی ڈی جرمانوں کا نظام کارروائیوں میں شفافیت یقینی بناتا ہے، لہٰذا تمام ہال مالکان ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے