اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی سلطنتیں ختم ہونی چاہئیں مگر ایسا نہ ہو کہ چھوٹی بادشاہتیں قائم کر دی جائیں اور ان پر شہنشاہ ایک ہی رہے، ایسے ملک چلے گا نہ آگے بڑھے گا، عجلت سے گریز مناسب ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس گلے سڑے بدبودار نظام حکمرانی کو محض چھوٹے صوبے بنا کر درست کرنے کی سوچ ناقابل فہم ہے، چھوٹے صوبے بنانا مثبت عمل ہے لیکن پیشگی بنیادی اصلاحات کیے بغیر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے شفاف نمائندہ جمہوریت کے تقاضے پورے کریں، سیاست میں غیر جمہوری مداخلت اور پیسے والوں کی حکمرانی ختم کریں، تعلیم یافتہ مڈل کلاس کیلئے سیاست کرنے کا راستہ بنائیں، سول سروس اور عدالتی ریفارمز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری شدید سیاسی تناؤ ، دہشت گردی، افلاس کی انتہا، مفلوج نظام عدل، متنازع پارلیمنٹ اور غیر سیاسی مداخلت کی موجودگی میں ممکن ہے کہ چھوٹے صوبے بنا لیے جائیں لیکن یہ نظام ناپائیدار ہو گا اور نئی پیچیدگیاں لائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بھوک، غربت، ناانصافی، دہشت گردی بنیادی حقوق کی پامالی، سیاسی انتقام اور غیر آئینی عوامل کا خاتمہ ہے، ملک چلانا ہے تو پہلے ان مصائب سے قوم کی جان چھڑائیں، جلد بازی سے کام لے کر چھوٹے صوبے بنانے کا پراگریسو اقدام متنازع نہ بنایا جائے، کیا کوئی قائل کرنے والا یا ہونے والا موجود ہے یا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے