اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ تدارک کریک ڈاؤن، لاہور ٹریفک پولیس کے خصوصی ناکے قائم

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاہورآلودہ شہروں میں سرفہرست، انسانی صحت اور عوامی تحفظ کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہونگے، بغیر ترپال مٹی، ریٹ والی ٹرالیوں، ڈمپرز کا شہر لاہور میں داخلہ بند ہے، خلاف ورزی پر پرچہ دئیے جا رہے ہیں، انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس بھی معطل کئے جا رہے ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ روٹ پرمٹ بھی معطل کئے جائیں گیں، دھواں چھوڑنے والی 13 ہزار 653  گاڑیوں کو چالان ٹکٹس دئیے گئے، بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 09 ہزار 306 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او لاہور  نے کہا کہ بغیر فٹنس اور خستہ حال 30 ہزار 618  گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، اوورلوڈنگ پر 02 لاکھ 71 ہزار 760 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی، مٹی، ریت اور دیگر مائنز سائیٹس پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کر رہے ہیں، مصنوعی ذہانت سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالاننگ کی جارہی ہے، سموکی وہیکلز کی درستگی کیلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی لکھے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے