اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) عالمی یومِ اطفال 20 نومبر 2026ء کے موقع پر پنجاب اسمبلی کی عمارت کو نیلی روشنیوں سے منور کر دیا گیا، یہ اقدام بچوں کے ساتھ یکجہتی، ان کے حقوق کے تحفظ، وقار اور فلاح و بہبود کے عزم کی علامت ہے۔

 

پنجاب اسمبلی کے بچوں کے حقوق کے لیے پارلیمانی کاکس کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کا مقصد بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی اجاگر کرنا ہے۔

نیلی روشنی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہر بچے کو پس منظر یا حالات سے قطع نظر تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہئیں۔

اس موقع پر پیغام دیا گیا کہ ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ایسا محفوظ، مساوی اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے جہاں ہر بچے کی آواز سنی جائے، اس کے حقوق کا احترام ہو اور اس کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے کے مواقع ملیں۔

پنجاب اسمبلی نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ، روشن اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے