شہرکی خبریں
پی اے ٹی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کو بنیادی ضرورت سمجھتی ہے، خرم نواز گنڈاپور
20 Nov 2026
20 Nov 2026
(لاہور نیوز) سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کو بنیادی ضرورت سمجھتی ہے۔
ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے عوامی بلدیاتی ورکرز کنونشن، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔
خرم نواز گنڈا پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ناکافی ہے،نئے صوبے بنائے جائیں، ریاستی اختیارات میں عوامی شراکت کے لئے نئے صوبے اور بااختیار بلدیاتی ادارے ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام مضبوط ہو گا تو عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ الیکشن اسی وقت قابلِ اعتماد ہوں گے جب انتخابی نظام میں اصلاحات ہو ں گی۔ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور اختیارات کی منتقلی جمہوری تقاضا ہے۔
