اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: امیر جماعت اسلامی

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔

جامع مسجد منصورہ میں اجتماعِ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ  دین محض چند بنیادی مسائل کا نام نہیں بلکہ عدل و انصاف پر مبنی مکمل نظام ہے۔ اگر معاشرے میں انصاف نہ ہو اور فساد پھیلا ہو تو اسے دینی نظام قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، کوئی صوبہ فنڈز کی کمی کا شکوہ کرتا ہے تو کوئی نئے صوبوں کا مطالبہ کر رہا ہے،

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، تاہم ان حالات کے باوجود جماعت اسلامی وہاں بھرپور کام کر رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہزاروں معصوم بچوں کو شہید کیا ہے، موجودہ نظام میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جو معاشرتی مسائل کی سنگینی ظاہر کرتا ہے۔

اُنہوں نے معاشی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی کمیٹی نے پٹرول کے معاملے پر کام کیا تو کئی مقامات پر کرپشن کے انکشافات سامنے آئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شرح سود 12 فیصد ہے جبکہ کھاتہ داروں کو صرف 5.6 فیصد منافع ملتا ہے، بینکوں میں موجود 40 فیصد رقم کرنٹ اکاؤنٹس میں ہے جس پر سود نہیں دیا جاتا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ حکومت کسی کی بھی ہو، مافیاز کا کارٹیل ہمیشہ اس میں موجود رہتا ہے۔

بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے مل کر پی ٹی آئی حکومت گرائی، لیکن آج انہیں بہت فکر ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کا ہی گورنر ہے جہاں ایمرجنسی اور گورنر راج کی بات ہو رہی ہے، یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں اور صرف ذاتی مفادات کا سوچتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 22 نومبر کو کوئٹہ جبکہ 29 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں بھرپور جلسہ کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے