اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔

وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ ماضی میں آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں، آئندہ بھی تمام معاملات پر مل بیٹھ کر مشاورت کے ذریعے حل نکالا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے