اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور ڈویژن میں انسداد سموگ کارروائیاں ، مقدمات درج، بھاری جرمانے

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا، جس میں یکم اکتوبر سے اب تک کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران  نے شرکت کی، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں صنعتی یونٹس کی 3435، بھٹوں کی 2245 جبکہ ریسٹورانوں کی 1711 انسپیکشنز کی گئیں، انسداد سموگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 97 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ایک کروڑ 26 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف کارروائیوں کے دوران 25 ایف آئی آرز درج اور 3 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنر لاہور  نے ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بغیر کور مٹی و ریت لے جانے والی ٹرالیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مربوط بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس، آر ٹی اے اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ کارروائیاں ناگزیر ہیں، انہوں  نے ٹریفک کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور مسٹ مشینوں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ انسپیکشنز کا سلسلہ جاری ہے، انسداد سموگ کیلئے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک اور محکمہ ماحولیات کے سکواڈز تعینات ہیں۔

کمشنر لاہور  نے کہا کہ رائس ہارویسٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے، فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، کسانوں کو وارننگ نوٹسز، مساجد میں اعلانات اور آگاہی مہم کے ذریعے فصلوں کی باقیات جلانے سے روکا جائے۔

انہوں نے لاہور سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع میں سرکاری و نجی تعمیراتی منصوبوں پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

کمشنر لاہور کے مطابق غیر معیاری ایندھن کے استعمال، کوڑا کرکٹ جلانے اور ٹائر جلانے پر مکمل پابندی ہے، گرین ویسٹ کو آگ لگانا بھی قابل گرفت جرم ہے، اس حوالے سے پی ایچ اے، ستھرا پنجاب اور محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں کارروائیاں کریں، انہوں نے ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ موٹروے کے اطراف اور اندرونی علاقوں میں انسداد سموگ سکواڈز کو مزید متحرک رکھنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے