اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بابا گورو نانک کا جنم دن؛ 22 نومبر تا یکم دسمبر تک پنجاب میں تقریبات ہوں گی

11 Nov 2026
11 Nov 2026

(لاہور نیوز) بابا گورو نانک صاحب کے جنم دن کے انتظامات بارے محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس میں شرکت کی، بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات 22 نومبر تا یکم دسمبر تک پنجاب میں ہوں  گی، دنیا بھر اور پاکستان سے 30 ہزار یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کریں گے، جنم دن کی تقریبات کیلئے بھارت سے 3ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔

خواجہ سلمان رفیق  نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن، میڈیکل، فوڈ سمیت تمام انتظامات مکمل کیے جائیں، امیگریشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر رامیشن سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ ایسے انتظامات کریں یاتری واپسی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں، اجلاس میں ایف آئی اے، پاکستان رینجرز پنجاب اور متعلقہ اداروں سے افسران  نے شرکت کی۔

سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، تمام متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع سے کمشنرز شریک  تھے جبکہ ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سکیورٹی اداروں کے نمائندگان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے