اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئر کوالٹی انڈیکس 351 ریکارڈ

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) شہر کی فضا دھویں کی چادر میں لپٹ گئی، باغوں کے شہر میں فضائی آلودگی نے شہریوں کا سانس لینا دشوار کر دیا۔

عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست آ گیا، جبکہ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 351 ریکارڈ کیا گیا، فضائی آلودگی کے اعتبار سے پیراگون کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 661 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا، علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 541 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 330 ریکارڈ کی گئی۔

فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح نے شہریوں کی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ ماہرین شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے