اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری ملازمین کیلئےنئی پالیسی متعارف!بڑی پابندیاں عائد

11 Nov 2026
11 Nov 2026

(لاہور نیوز) حکومت نے بیرون ملک تعیناتی کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے ایک نئی اور سخت پالیسی متعارف کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیرون ملک پاکستانی تجارتی مشنز میں سرکاری ملازمین کی تعیناتیوں کے لیے نئی میرٹ پالیسی متعارف کرادی  جس کے تحت امیدواروں کے لیے تحریری امتحان، مہارت کا ٹیسٹ اور انٹرویو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت کمرشل  سسٹنٹس، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتیاں کی جائیں گی، کمرشل اسسٹنٹس کے انتخاب میں تحریری امتحان کو 60 فیصد، انٹرویو کو 30 فیصد اور ملازم کی کارکردگی کو 10 فیصد وزن دیا جائے گا۔

 

 

 

تحریری امتحان میں 70 جبکہ مہارت کے ٹیسٹ میں 30 نمبر مختص کیے گئے ہیں جبکہ 50 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدوار نااہل قرار پائیں گے۔

امیدواروں کو پٹاد (PETAC) اسلام آباد میں امتحان دینا ہوگا جبکہ کامیاب امیدواروں کے لیے بیرون ملک روانگی سے قبل چار ہفتوں کی تربیت بھی لازمی ہوگی۔ 

پالیسی کے مطابق ڈرائیورز اور میسنجر کم ڈرائیورز کا انتخاب سنیارٹی اور اہلیت کی بنیاد پر ہوگا اور امیدواروں کے پاس کم از کم 5 سال پرانا مؤثر ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے جبکہ ٹیسٹ میں جی پی ایس اور گوگل میپس استعمال کرنے کی صلاحیت بھی جانچی جائے گی۔

 

 

 

بیرون ملک تعیناتی کے خواہشمند ملازمین کے لیے وزارت تجارت میں کم از کم5 سال مسلسل سروس لازمی قرار دی گئی ہے،بیرون ملک تعیناتی کی معمول کی مدت تین سال ہوگی جبکہ واپس آنے والے افسران دو سال بعد دوبارہ تعیناتی کے اہل ہوں گے۔

نئی پالیسی کے تحت دو مرتبہ بیرون ملک تعیناتی حاصل کرنے والے ملازمین دوبارہ اہل نہیں ہوں گے، جبکہ ایک ہی تجارتی مشن میں مسلسل چھ سال گزارنے والے ملازمین بھی نااہل قرار پائیں گے۔

 

 

 

محکمانہ کارروائی، بڑی سزاؤں یا ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین بھی تعیناتی کے اہل نہیں ہوں گے۔ بیرون ملک جانے کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس اور طبی فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، جبکہ ملازمین کے ہمراہ جانے والے اہل خانہ کے لیے بھی طبی فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے