11 Nov 2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔
پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ وزیرآباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح خوشاب،بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، کوٹ ادو، بہالپور اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند، سموگ کا امکان ہے۔
